ناول: میری محرم – قسط 1

ناول: میری محرم
قسط 1

اسراء گاؤں کے کچے سے گھر کے آنگن میں اپنی کتابیں کھولے بیٹھی تھی ۔ تعلیم حاصل کرنے کا جنون اسے چین نہ لینے دیتا تھا۔
اور گھر سے باہر جا کر پڑھنے کی اجازت نہ تھی۔ جسکے باعث و گھر میں ہی اپنا شوق پورا کر رہی تھی اور پرائیوٹ تعلیم حاصل کر رہی تھی۔
اچانک دروازہ بجنے لگا۔ اور اگلے ہی لمحے اُسکی واحد دوست روزینہ اندر آئی۔
السلام وعلیکم اسراء! کیسی ہو میری پیاری دوست۔۔
وعلیکم السلام میں الحمدللہ خیریت سے ہوں اپنی سناؤ۔
الحمد للہ میں بھی ٹھیک ہوں۔ میں درس کے لیے جارہی تھی سوچا تمہیں بھی بلا لیتی ہوں۔
ارے واہ میری جان یہ تو بہت اچھا کیا تم نے۔ چلو میں ابھی عبایا پہن کر آتی ہوں۔
اسراء کمرے میں گئی عبایا پہنی اور امی سے اجازت لے کر درس پے چلی گئی۔
________———————–________

گاؤں میں سیدہ باجی کا گھر درس کے لیے مختص تھا جہاں وہ درس و تدریس کیا کرتی تھیں۔
اسراء اور روزینہ داخل ہوئیں اور بیک وقت بولیں
السلام وعلیکم باجی۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ ۔۔
وہ دونوں بیٹھ گئیں اور سننے لگیں۔
جی تو میں بتا رہی تھی کے اللہ نے ہدایت اور گمراہی کے راستوں کو الگ فرما دیا ہے اور انسان کو شعور کی دولت بخشی ہے اور اس پی چھوڑ دیا کے و خود انتخاب کریے اپنے لیے۔ گویا اُسکا انتخاب درست ہوگا یا غلط۔ ۔ ہم لوگ نیکیوں کو تو خود سے منسوب کرلیتے ہیں مگر جب بھی کسی برائی کا ارتکاب کرلیں تو کہتے ہیں کے یہ کام تو ہم نے نہیں کرنا تھا اللّٰہ کی مرضی سے ہوگیا ہوگا۔
آخر کب تک ہم اپنی کم عقلی کو چھپاتے رہینگے۔ ؟
کیا ہمیں شعور نہیں ہے نیکی اور بدی کا ؟ يا پھر ہم سمجھنا ہے نہیں چاہتے؟ سوچیےگا ضرور

درس سے واپس آ کے اسراء جیسے ہے نکڑ میں داخل ہوئی گاڑی کو دیکھتے ہی اسکے ماتھے پر بل نمودار ہوئےگھر داخل ہو کر بلند آواز سے سب کو سلام کیا اور کمرے میں جا کر دروازہ بند کردیا
امی کی آواز گونجی
اسراء پُتر باہر آ۔ جا چاچو کو مل
چاچو کو ملنے میں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر انکا ڈرائیو ر میرے لیے محرم نہیں ہے میں وہاں نہیں جاؤنگی
ارے نہیں پگلی آج اُنکا ڈرائیور نہیں آیا بل کے اُنکا بیٹا اذلان آیا ہے
امی جان و بھی میرا نا محرم ہے
تبھی اچانک بیٹھک کا دروازہ صحن کی جانب کھلا اور فون کان سے لگائے ایک خوبرو جوان برآمد ہوا
اور اسراء نے فورن چہرہ ڈھک کر اندرکا رخ کی

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *